ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / شام میں جنگ بندی کے باوجود جاری لڑائی میں 60افراد ہلاک

شام میں جنگ بندی کے باوجود جاری لڑائی میں 60افراد ہلاک

Sat, 09 Jul 2016 18:16:52    S.O. News Service

دمشق،9جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)شام میں جمعہ کو لڑائی کے مختلف واقعات میں 50افراد ہلاک ہو گئے ہیں یہ ہلاکتیں اس عارضی جنگ بندی کے وقفہ کے آخری دن ہوئیں جس کا اعلان شامی فوج نے رمضان کے مہینے کے اختتام پر منائے جانے والے عید کے تہوار کے لیے کیا تھا۔تشدد کے یہ واقعات ترکی کی سرحد کے قریب ادلیب صوبے اور حلب کے شمال میں واقع شہروں میں پیش آئے۔شام میں جنگ پر نظر رکھنے والی تنظیم سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن راٹس کا کہنا ہے کہ ادلیب صوبے میں واقع گاؤں درخوش میں ہونے والی فضائی کارروائیوں میں دو بچوں سمیت 23افراد ہلاک ہوئے۔یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ حملہ شامی یا روسی جنگی جہازوں نے کیا ہے۔ یہ علاقہ القاعدہ سے منسلک النصرہ گروپ سمیت کئی باغیوں گروپوں کے اتحاد کے کنٹرول میں ہے۔شامی آبزرویٹری کے مطابق حلب شہر کے باہر متعدد بچوں سمیت کم ازکم 25افراد ہلاک ہوئے۔ باغیوں نے مارٹر گولوں سے یہ حملہ اس وقت کیا جب سرکاری فوجوں نے باغیوں کے زیر کنٹرول اہم سپلائی لائن پر قبضہ کرنے کے لیے پیش قدمی کی۔شامی حکومت کی طرف سے عیدالفطر کے موقع پر 72گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی کا وقفہ جمعہ کو ختم ہو گیا۔ اس عارضی جنگ بندی پر شاید ہی عمل کیا گیا ہو اور مبصرین کا ماننا ہے کہ عارضی جنگ بندی کا اطلاق بدھ سے ہونا تھا تاہم تمام فریقوں نے اس کے بعد بھی لڑائی جاری رکھی۔


Share: